Tuesday, 17 January 2017

آواز اٹھائیے۔۔۔۔۔(Speak up Please)

آواز اٹھائیے۔۔۔۔۔

اگر آپ اپنی آواز نہیں بلند کرتے توآپ کو یہ شکوہ بھی نہیں کرنا چاہیے کہ جو کچھ بھی ہوا غلط ہوا یا پھر زیادتی تھی۔ جب ہم
بات کرتے ہیں خواتین کے وارثت کے حقوق کے بارے تو تقریبا 80 فیصد لوگ کہیتے ہیں کہ حق نہیں دیا جاتا ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھ پاتے جس سے یہ زیادتی ہوئی ہے اس نے آواز ہی بلند نہیں کی تاکہ وہ حق پا سکے۔
پاکستان کا قانون ایک ایسی چیز ہے جس کو ہم با آسانی نشانہ بنا سکتے ہیں کہ قانون کچھ نہیں کرتا۔ لیکن حقیقتا" قانون میں اس قسم کی ترامیم کر دی گئی ہیں کہ اس طرح کے معاملوں میں ہم قانونی مدد لے لیں۔ لیکن ہمارے معاشرےاس مردانہ غلبہ اس قدر ہے کہ ہماری عورت آواز نہیں اٹھاتی۔۔۔۔۔
قانون کا ایک اصول ہے کہ جو اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھاتا اس کو حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔( یہاں بہت سے لوگ یہ بات کریں گے کہ جو آواز اٹھاتے ہیں ان کی تو کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔ تو ان کے لیے عرض ہے کہ میں یہ بات ان خواتین کے حوالے سے کر رہی ہوں جو ان کے وارثتی حقوق سے صرف ان کی خاموشی کی وجہ سے محروم کر دی جاتیں ہیں)
اسی ضمن میں انہی دنوں میری نظر سے سپریم کورٹ کی کی ججمنٹ گزری جس میں اس بات کی واضح نشاندھی کی گئی ہے۔۔۔
Supreme Court observed that "in our male dominated society where the female legal heirs, like sisters and mothers, were consistently deprived even of their 'sharai' shares in inheritance matters, the principle of caution in protecting the legitimate rights of the illiterate/rustic village lady, must be applied vigorously and rigidly."
2016 SCMR 1225

No comments:

Post a Comment